اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اسیران حقوق کے احترام کرنے کا دباؤ بڑھائے اور فلسطینی اسیران کے معاملے کو حل کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
ابوزھری نے، ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے انکے بیان کے مطابق، مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں م مظالم کے شکار اسیران کے کے مطالبات تسلیم کروانے اور ان کی مصائب کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین سے بھوک ہڑتال کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا اسیران کی مشکلات ختم کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر سامی ابوزھری نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی امداد بالخصوص حالیہ عرصے میں کروڑوں ڈالرز کے اسلحے کی فراہمی کے اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی یہ امداد اس کو فلسطینی قوم پر مظالم ڈھانے کی آشیر باد ہے۔ امریکا نے فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مزیز ظلم و ستم ڈھانے کا پروانہ دے دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین