غزہ کے مزاحمت کاروں سے خوفزدہ اسرائیلی فوج نے 360 مربع کلومیٹر پر پھیلی فلسطینی کی ساحلی ’’غزہ کی پٹی‘‘ کی سرحدوں پر کھدائی کا فیصلہ کیا ہے۔
غزہ کے اطراف تین میٹر گہری اور دو میٹر چوڑی اس خندق کا مقصد غزہ سے اسلحہ کی ممکنہ ترسیل اور مزاحمت کاروں کی آمد کو روکنا بھی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ’’قدس پریس‘‘ کے مطابق اس سرنگ کا مقصد مبینہ طور پر مزاحمت کاروں کے ہاتھ لگنے والے خطرناک میزائل حملوں سے بچنا ہے۔ خبر رساں ادارے نے بتایا کہ یہ خندق زمین کے نیچے ایک راستہ ہوگی ، جس کے بعد یہاں سرنگ کے قریب سے اسحلہ بردار اسرائیلی فوجی گاڑیاں گزریں تاکہ غزہ سے کسی بھی مزاحمت کار کے نام نہاد اسرائیلی ریاست میں داخلے کو روکا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس خندق کو غزہ شہر کی مشرقی الشجاعیہ کالونی کے مشرق میں واقع ’’ناح العوز‘‘ کے عسکری اڈے سے لیکر رفح کے جنوبی شہر رفح تک اس کو مضبوط کرنا شروع کردیا ہے۔ تیس کلومیٹر کے اس ٹکرے کی تکمیل کے بعد غزہ کی مشرقی اور شمالی ساری سرحد پر سرنگ کھودی جائے گی
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین