اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی رکن پارلیمان اور بیس روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے محمد جمال النتشہ نے جیل انتظامیہ سے اپنے چیک اپ کے لیے فوری طور پر ڈاکٹرز کی سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیس روز سے کچھ نہ کھانے کے سبب ان کی حالت شدید خراب ہوتی جارہی ہے۔
پارلیمان نے اس موقع پر ریڈ کراس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد صہیونی عقوبت خانوں میں طویل بھوک ہڑتال کی وجہ سے نڈھال اسیران کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم روانہ کرے۔
دوسری جانب جمال النتشہ کے اہل خانہ نے ذرائع ابلاغ سے ٹیلی فونک گفتگو میں تمام سرکاری اور انسانی حقوق کی قومی اور عالمی تنظیموں سے لمحہ بہ لمحہ موت کے سفر پر گامزن فلسطینی رکن پارلیمان کو فوری طبی امداد بھجوانے کی اپیل کی ہے۔
جمال النتشہ نے سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ وہ صہیونی عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 3000 اسیران کے ساتھ قیدیوں کے حقوق کی جنگ میں شریک ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

