فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز اسلامی تحریک مزحمت "حماس” کی اپیل
پرمقبوضہ مغربی کنارے میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پرنکل کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روزمقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور البیرہ میں نکالے گئے جلوسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں حماس اور فلسطین کے پرچموں کے علاوب دیو قامت بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پراسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی اسیران کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔ کئی اسیران کے ہاتھوں میں اپنے پیارے اسیران کی تصاویربھی نمایاں طورپر احتجاجی جلوسوں میں دکھائی دے رہی تھیں۔
رام اللہ میں شہید یاسر عرفات چوک میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے اسرائیل کےخلاف شدید نعرے بازی کی اور جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی فوری رہائے کا مطالبہ کیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین