• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیران پر صہیونی مظالم ناقابل برداشت ہیں:عرب لیگ

ہفتہ 28-04-2012
in فلسطین
0
plf arab_league
0
SHARES
0
VIEWS

plf arab_league

عرب لیگ نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران پراسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب لیگ نے عرب پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے

 

کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت اور مدد کے لیے فوری اور موثراقدامات کرین۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ان خیالات کا اظہار عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی کے معاون خصوصی برائے فلسطینی امور السفیر محمد صبیح نے قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خظاب میں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر محمد صبیح کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی ظالمانہ انداز میں ایک سے دوسری جیلوں میں منتقلی اور ان کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے استعمال کیے جانے والے اوچھے ہتھکنڈے صہیونی ریاست دہشت گردی ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں اور اسرائیلی جیلر ان پرمزید مظالم ڈھا رہے ہیں۔ ایسے میں کسی بھوک ہڑتالی اسیر کی زندگی کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام ترذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں عرب لیگ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی اسیران کی جو تشویشناک صورت حال ہمارے سامنے ہے اس پرعرب پارلیمنٹ اور تمام عالمی اداروں کو منظم انداز میں آگے بڑھنے اور اسیران کی مدد کی ضرورت ہے۔
محمد الصبیح نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسیران اسرائیلی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا خالی پیٹوں مقابلہ کررہے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ اسرائیل کا رویہ نسلی امتیاز پرمبنی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.