کی سب سے بڑی منظم مذہبی سیاسی جماعت "اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس۔ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور تنظیم کے جلا وطن لیڈر خالد مشعل آج مصرکے دارالحکومت قاہرہ پہنچیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات میں معلوم ہوا ہے کہ خالد مشعل کی قاہرہ آمد کا مقصد فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعطل کا شکار مفاہمت کا عمل آگے بڑھانا ہے۔ ان کے ہمراہ حماس کا اعلیٰ سطحی وفد کی بھی قاہرہ پہنچے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے قاہرہ میں نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ خالد مشعل قاہرہ آمد کے بعد نگراں حکومت اور پارلیمنٹ کی بڑی جماعتوں بالخصوص اخوان المسلمون اور سلفی جماعت النور کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ حماس کے وفد کی قاہرہ میں فلسطینی صدرمحمود عباس کی جماعت فتح کی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان کئی ماہ سے تعطل کا شکار مفاہمتی بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔
بل ازیں تنظیم آزادی فلسطین کے رہ نما یاسر الوادیہ نے بتایا تھا عرب ممالک کے توسط سے حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان رابطے ہوئے ہیں اور دونون جماعتیں ایک مرتبہ پھر مفاہمتی بات چیت شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔ اس سلسلے میں جلد دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کے درمیان بات چیت قاہرہ میں ہوگی۔