چھ سال سے غزہ کی پٹی کو محاصرے میں لے رکھنے والی صہیونی فورسز نے پیر کے روز پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں گھس کر غارت گری کی تاہم جواب میں مقامی مزاحمت کاروں کے منہ توڑ جواب کے بعد صہیونی غنڈوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑگئی۔
دوسرے واقعے میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کی مشرقی سیکڑوں ایکڑ اراضی کو روند ڈالا تاہم کسی فلسطینی کا جانی نقصان نہ ہوا۔ ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ قومی مزاحمتی بریگیڈ نے اعلان کیا کہ انہوں نے فلسطینی زرعی اراضی کو روندنے والے ایک اسرائیلی ٹینک کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد پھاڑا جس کی زد میں آکر ٹینک کو شدید نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کی نام نہاد اسرائیلی ریاست سے متصل مشرقی سرحد کے قریب اہل غزہ کی زرعی اراضی کو روندنے کا سلسلہ کچھ روز سے جاری ہے۔ صہیونی اہلکار آئے روز غزہ کی سرحد میں گھس کر فلسطینی اراضی کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں تاہم اب تک ان حالیہ حملوں میں کسی فلسطینی کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین