• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کا تعاقب جاری رکھیں گے: عرب لیگ

اتوار 22-04-2012
in فلسطین
0
plf against_israel
0
SHARES
0
VIEWS

plf against_israel

عرب لیگ کے زیراہتمام انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےخلاف اسرائیل کے جنگی جرائم ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔ صہیونی ریاست کے ان جرائم کا پوری دنیا میں بھرپور تعاقب کیا جائے گا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکرٹری جنرل علاء شلبی نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عرب لیگ اور فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق مشترکہ مساعی کے تحت عالمی سطح پرہرمحاذ پرفلسطینیوں کے حقوق کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔
عرب لیگ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی کئی سال سے مسلط معاشی ناکہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کے فوری خاتمے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی کا تعلق بھی عالمی انسانی حقوق کے مسائل میں سی ایک ہے۔ غزہ کی پٹی کے شہریوں کی مشکلات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ علاء کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی کئی دوسری تنظیموںکے ساتھ مل کرفلسطینی اسیران اور غزہ کی پٹی میں شہریوں کے مسائل کو عالمی مسئلہ قراردلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال سمیت تمام پرامن ذرائع اختیار کرنے کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی اور فلسطینی اسیران کے مسائل عرب لیگ کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کے جنگی بنیادوں پرحل کی مساعی جاری رکھیں گے۔
قبل ازیں انہوں نے فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کی عرب لیگ فلسطینیوں کے حقوق کو ہرسطح پراٹھائے گی۔ علاء شلبی کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کی مشکلات کا احساس ہے اور انہیں وہ انہیں فراموش نہیں کرسکتے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.