اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی اہلکاروں کے مابین زبردست تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب الخلیل کے جنوبی علاقے دورا میں صہیونی فوج نے اتھارٹی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے چیک پوسٹ قائم کی۔
طرفین کے اہلکاروں نے ایک دوسرے سے ملنا، خوش گپیاں کرنا اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت شروع کر دی۔
عینی شاہدین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد فلسطینی اتھارٹی کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو عبور کر کے اتھارٹی کے دفتر میں داخل ہو جاتے ہیں اور دونوں طرف کے اہلکار آپس میں گپ شپ لگاتے رہتے ہیں۔
قبل ازیں متعدد بار یہ بات منظر عام پر آ چکی ہے کہاسرائیلی فوج سڑکوں پر سکیورٹی انتظامات کے نام پر فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کر رہی ہے۔ مغربی کنارے کے متعدد شہروں میں دونوں طرف کی سکیورٹی فورسز آپس میں بھرپور تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

