• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس نے غزہ میں ایک منظم فوج تیار کر لی:اسرائیلی ٹی وی

اتوار 15-04-2012
in فلسطین
0
plf hamas
0
SHARES
0
VIEWS

plf hamas

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے سرکاری ٹی وی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے ساحلی شہرغزہ کی پٹی میں ایک منظم اور طاقتور فوج تیار کر لی ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے پاس ماضی کے برعکس جدید ترین اسلحہ اور جنگی سازو سامان موجود ہے، جو سنہ 2008ء کے آخر میں لڑی گئی جنگ میں مزاحمت کاروں کے پاس نہیں تھا۔ حماس کے جنگجو اس جدید اسلحے سے لیس صہیونی فوج کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی عبرانی "ٹی وی 10” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ملٹری ونگ کے پاس ہزاروں کی تعداد میں اینٹی ایئرکرافٹ راکٹ موجود ہیں جو حماس کےعسکری پہلو سے مضبوطی اور اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی کے لیے تیاری کا بین ثبوت ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج داخلی سطح پرشمالی اور جنوبی محاذوں پرحماس اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ یک وقت نمٹنے کے لیے تیاری کررہی ہے۔ صہیونی فوج کی تیاری میں ماضی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑی جانے والی جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات سے استفادہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی نے حماس کے ملٹری ونگ کے پاس اسلحے کی بھاری مقدار کی موجودگی کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی فوجی عہدیدار اور وزراء غزہ کی پٹی میں حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی ڈپٹی آرمی چیف جنرل ڈان ھارئیل نے خبردار کیا تھا کہ وہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کسی بری فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے جدید اسلحے سے اسرائیلی فوجیوں کے جانی نقصان میں اضافے کا اندیشہ موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوج ان تمام درپیش خطرات کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جنگی تیاریاں کر رہی ہے۔
اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل کے تمام اہم شہروں تک راکٹ حملوں کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ جو اسرائیلی کالونیوں اور یہودی تنصیبات کے لیے ایک بڑے خطرے سے کم نہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.