اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کےسیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے فلسطینی عوام اور مسلمہ امہ سے حماس کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے محروس رہ نما عبداللہ البرغوثی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عبداللہ برغوثی کو اسرائیل کی ایک فوجی عدالت سے 67 مرتبہ عمر قید جبکہ 5200 سال عمرقید جیسی طویل سزا کا سامنا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما عزت رشق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے خصوصی صفحے میں تحریر بیان میں کہا ہے کہ عبداللہ البرغوثی کو سبہ 2003ء کے بعد سے اب تک مسلسل قید تنہائی کا سامنا ہے۔ اپنی طویل قید تنہائی ختم کرانے کے لیے اس نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے، فلسطینی عوام اورمسلم دنیا کو اسیر برغوثی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر اقدامات کرنا چاہئیں۔
عزت رشق نے بتایا کہ اسیرعبداللہ البرغوثی گذشتہ کئی ماہ سے مسلسل روزے سے ہیں۔وہ پانی کے ایک گلاس کے ساتھ سحری کرتے اور ایک گلاس پانی سے افطارکرتے ہیں۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت غیرہوچکی ہے۔ اس کی بھوک ہڑتال کے خاتمے کا واحد راستہ اس کی قید تنہائی کا خاتمہ ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی اسیر کی زبوں حالی کوعالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنی چاہیے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین