اسرائیل کے چینل ٹین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی شہر حیفا میں طیارہ اور میزائل شکن بیٹریاں نصب کر دی ہیں۔ ان اقدام کا مقصد صہیونی ائر فورس کی جنگی مشقیں بتایا جاتا ہے۔
چنیل کے عبرانی ویب پورٹل کے مطابق یہودیوں کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر بیٹریاں حیفا یونیورسٹی کے قریب نصب کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیٹریوں کے ذریعے میزائلوں کے بجائے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ویب پورٹل نے اسرائیلی ائر فورس کے عہدیداروں کا بیان نقل کیا ہے کہ اسرائیل کو شام کی جانب سے جدید جہازوں اور ایڈوانس رڈراز سسٹم کی خریداری پر پریشانی ہے۔ اسے صہیونی کارپرداز اسرائیلی فضائیہ کے لئے چیلنج سمجھتے ہیں۔ اس جنگی مشقوں میں اسرائیلی فوج کو نیا اسلحہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند برسوں میں اسرائیلی فوج نے تل الربیع کے علاقے میں آئرن شیلڈ بیڑیاں نصب کی تھیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

