• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیخ رائد صلاح کی اگلے ہفتے وطن واپسی، استقبال کی تیاریاں

بدھ 11-04-2012
in فلسطین
0
plf sheikh_saleh
0
SHARES
0
VIEWS

plf sheikh_saleh

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے توقع ظاہر کی ہے کہ 48ء کے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح برطانوی وزیر خارجہ کے خلاف لندن میں مقدمہ جیتنے کے بعد اگلے ہفتے کے دوران وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

 

 فلسطینیوں کی ایک ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ تحریک اسلامی نے اپنے محبوب قائد کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وہ برطانیہ سے اپنی بے دخلی کے خلاف مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں نو ماہ تک لندن میں رہے۔ برطانیہ میں موجود یہودی لابی کی جانب سے ان کی بے دخلی کے دباؤ کے بعد انہیں برطانوی پارلیمان میں خطاب سے روک کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اگلے منگل کو ان کے استقبال کے لیے ام فحم میں بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تحریک اسلامی کے ترجمان زاھی نجیدات نے واضح کیا کہ شیخ رائد صلاح کی جانب سے القدس کے دورے کے وعدے پر بھی جلد عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی امیگریشن عدالت نے شیخ رائد صلاح کی جانب سے برطانوی وزیر داخلہ کے خلاف اپیل کے فیصلے میں کہا کہ وزیر داخلہ کو شیخ رائد صلاح کے بارے میں گمراہ کیا گیا۔
عدالت کے جج اوکلٹن نے اپنے انتیس صفحوں کے فیصلے میں کہا کہ برطانوی خاتون وزیر داخلہ کی جانب سے شیخ رائد صلاح کی بے دخلے کے فیصلے کی کوئی قانونی اساس نہیں ہے۔ اور انہوں نے یہ فیصلہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا۔
شیخ رائد صلاح کو گزشتہ برس اٹھائیس جون کو برطانیہ پہنچنے کے کچھ روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ وہاں کی یونیورسٹیوں اور پارلیمان میں خطاب پر مدعو کیے گئے تھے۔ جبکہ برطانیہ میں موجود یہودی لابی کے زیر اثر آکر برطانوی وزیر داخلے نے ان کے برطانیہ داخلے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
اپنی گرفتاری کے کچھ روز بعد رہائی پاتے ہی شیخ رائد صلاح نے اپنے برطانیہ سے بے دخل کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چلینج دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.