فلسطینی حکومت نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں تین فلسطینیوں کو سزائے موت سنائی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والے فلسطینی کے لئے پھانسی کی سزا پر ہفتے کے روز عمل درآمد کیا گیا۔ پھانسی کی سزا کا فیصلہ غزہ میں قائم مستقل فوجی عدالت نے صادر کیا تھا۔
فلسطینی وزارت داخلہ نے سزائے موت پانے والے شہریوں کے خلاف ملک کی سلامتی سے متعلق قوانین توڑنے پر مقدمہ قائم کای تھا۔ وزارتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دو مزید فلسطینیوں کو اخلاقی اور قتل عمد میں ملوث ہونے کی بنا پر سزائے موت دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق سزا پر عمل سے پہلے عدالت نے مقتول کے لواحقین کو بلوایا تھا اور انہیں مجرم کو معاف کرنے کا آپشن دیا تھا لیکن اولیا الدم نے معافی کے بجائے قصاص لینے پر اصرار کیا، جس کے بعد سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

