• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رامتان اپنے مالی بحران کا ملبہ فلسطینی حکومت پر نہ ڈالے: ڈاکٹر ابو حشیش

جمعرات 12-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

ramattan فلسطین کی آئینی حکومت نے غزہ میں خبررساں ایجنسی رامتان کے دفتر کو بند کرنے کی خبروں کی تردیدکی ہے – وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان ڈاکٹر حسین ابو حشیش نے رامتان کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا جس میں کہا گیا ہے کہ خبر رساں ایجنسی نے اپنا دفتر حکومت کی جانب سے درپیش مشکلات کے باعث بند کیا- ڈاکٹر حسین ابو حشیش نے کہا کہ ’’رامتان‘‘اپنے مالی بحران کا ملبہ حکومت پر نہ ڈالے- ڈاکٹر حسین ابوحشیش نے واضح کیا کہ حکومت کے پاس ایسے ثبوت ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ رامتان نے اپنا دفتر مالی بحران کی وجہ سے بند کیا- واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رامتان کا القدس اور الجزیرہ ٹی وی کا تنازعہ چل رہاہے- مالی مشکلات کے وجہ سے اس نے اپنا دفتر بند کیا اور اب حکومت کو بدنام کرنے کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں- واضح رہے کہ خبررساں ایجنسی نے غزہ میں اپنا دفتر بند کردیا اور دعوی کیا کہ اس کی وجہ غزہ میں آزادی رائے کا نہ ہونا اور حکومت کی جانب سے دفترکے عملے کو تنگ کرناہے- دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رامتان کے چیئرمین قاسم کفارنہ اس قسم کے بیانات ملازمین کو واجبات کی ادائیگی نہ کرنے کے لیے کررہے ہیں- وہ ملازمین کو واجبات ادا کرنے سے فرار چاہتے ہیں- ان واجبات کا اندازہ لاکھوں ڈالر ہے – قاسم کفارنہ کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے ادارے کو شدید مالی نقصانات اٹھانا پڑا اوروہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے –

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.