• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی رکن پارلیمان کا بیٹا اور صحافی گرفتار، گنجان آبادی پر حملوں کیلئے خصوصی یونٹ تیار

منگل 03-04-2012
in فلسطین
0
plf unit
0
SHARES
0
VIEWS

plf unit

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نابلس سے رکن پارلیمان شیخ حامد بیتاوی کے بیٹے اور ایک صحافی کو گرفتار جبکہ بیت لحم میں ایک فلسطینی کا گھر منہدم کرڈالا، ادھر گنجان فلسطینی آبادیوں پر بمباری کے لیے صہیونی فوج کا ایک خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

 

فلسطینی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے شہر کی مشرقی کالونی پر رات دو بجے کے قریب صحافی محمد منی کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے بارے میں پوچھا اور پھر انہیں حراست میں لے لیا۔ اسی کالونی سے شیخ حامد بیتاوی کے بیٹے فضل بیتاوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے اپنے اس دھاوے میں کالونی کے دیگر گھروں میں بھی گھس کرتوڑ پھوڑ کی اور اس دوران متعدد دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

plf unit1ادھر مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغربی علاقے بیت جالا میں اسرائیلی بلڈوزروں نے ایک آبادی پر دھاوا بولا اور ایک فلسطینی شہری کے گھر کو منہدم کرڈالا۔ علی الصبح چار بجے کی گئی اس کارروائی کے دوران شہری جارج خلیلیہ کے گھر کے ساتھ ساتھ ایک بجلی کا کھمبا بھی گرا دیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے جان بوجھ کر اس بجلی کے کھمبے کو گرایا جس سے سارے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر حملوں کے لیے اپنی فوج کی استعداد میں اضافہ جاری رکھتے ہوئے گنجان آبادیوں پر ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے والے راکٹوں کو آپریٹ کرنے کے لیے ایک خصوصی یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی روزنامے ’’ھارٹز‘‘ نے اپنی منگل کی اشاعت میں بتایا کہ اسرائیلی فوج اپنے اس نئے بریگیڈ کے ذریعے فلسطینی رہائشی علاقوں پر بمباری کرنے کا کام مستعدی سے سرانجام دے گی۔

plf unit2اس بریگیڈ کو اگلے سال سے الگ کر دیا جائے گا اور یہ خصوصی یونٹ اپنی تربیتی مشقیں بھی الگ کیا کرے گا، تیس سے چالیس کلومیٹر تک مار کرنے والے راکٹوں کو برسانے میں خصوصی مہارت رکھنے والے اس یونٹ کا ہدف فلسطینی آبادیوں میں موجود ٹارگٹ ہونگے۔

اخبار نے بتایا کہ اس سے پہلے اسرائیلی فوج اپنے کسی ہدف پر بمباری سے قبل شہریوں کو اعلان کے ذریعے کسی جگہ اکٹھا ہونے سے روکتی ہے۔ تاہم فلسطینی عام شہریوں کی بڑی تعداد کے ہدف کے اطراف جمع ہو جانے کے باعث اسرائیلی فوج کو اس ہدف کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس نئے یونٹ کی تشکیل کے بعد انتہائی مستعدی کے ساتھ کسی گنجان آبادی میں بھی ہدف کا ٹھیک طریقے سے نشانہ لیا جا سکے گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.