اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان سامی ابوزھری کا کہنا ہے کہ "گلوبل مارچ ٹو القدس” نے اسرائیل کے ساتھ عرب دنیا کے معرکے کو نیا موڑ دے دیا ہے۔
یہ مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امت مسلمہ اور عالمی برادری نے اسرائیل کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اب اللہ کے حکم سے اس کا زوال حتمی ہے۔
سامی ابو زھری کے ہفتے کے روز ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی القدس مارچ عرب بہاریہ کا ثمر ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عرب ممالک کے انقلابات کے بعد امت مسلمہ اور عرب دنیا کی اسرائیل مخالف تحریک شروع ہو گئی ہے جو فلسطین کی رہائی تک جاری رہے گی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین