قابض اسرائیلی فوج نے القسام بریگیڈ کے اسیر مجاہد کی اہلیہ کو اغوا کرلیا- مرکز احرار برائے انسانی حقوق کے مطابق القسام بریگیڈ کے اسیر مجاہد عبادہ بلال کی 32 سالہ اہلیہ نیللی صفدی کو نابلس جاتے ہوئے فوجی رکاوٹ پر گرفتار کیا گیا- وہ اپنی بہن سے ملنے نابلس جا رہی تھیں کہ اسرائیلی فوجی ناکے پر انہیں اغوا کر لیا گیا- نیللی صفدی کے شوہر عبادہ بلال 2002ء سے اسرائیلی قیدمیں ہیں- انہیں 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے- عبادہ بلال کے تین بھائی بھی اسرائیلی جیلوں میں ہیں جن میں 2 کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے-