فلسطین میں اسلامی جہاد کے اسیر رہ نما جعفر عزالدین نے بھی اسرائیلی جیلوں میں محروس بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے میں اسلامی جہاد کے ترجمان نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ جنین کی ایک جیل میں زیرحراست تنظیم کے رہ نما محمد جعفرعزالدین نے بھی اپنی انتظامی حراست کے خلاف اور دیگراسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں پابند سلاسل چالیس سالہ جعفرعزالدین کو جنین سے ایک ہفتہ پیشتر حراست میں لیا گیا تھا۔ گذشتہ روز ان کے وکیل نے بھی جیل میں ان سےملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران فلسطینی اسیر نے بتایا کہ اس نے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد کے رہ نما جعفرعزالدین اس سے قبل بھی اسرائیلی جیل میں چارسال تک قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی طارق عزالدین بھی طویل المدت کی قید کا حکم دیا گیا تھا۔ انہیں گذشتہ برس اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔ جنہیں بعد ازاں غزہ کی پٹی میں شہربدر کر دیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

