لبنان بھر میں آباد فلسطینی حلقوں میں کام کرنے والی 121تنظیموں نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والی عرب لیگ کانفرنس میں مختلف ممالک میں آباد فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر بحث کی جائے۔
لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور انکی وطن واپسی کے لیے سرگرم تنظیموں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قبضے کے سبب اپنے وطن سے مختلف ممالک میں دربدر لاکھوں فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی آبائی سر زمین کو واپس جا سکیں۔ خطے میں قیام امن کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی مرکزی معاملہ ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

