اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ا 48ء کے مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب میں میزائل شکن نظام ’’آئرن ڈوم‘‘ کی بیٹریاں نصب کر دی گئی ہیں۔
اس نظام کے ذریعے غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے شارٹ رینچ میزائلوں کو روکا جا سکے گا۔
صہیونی ریڈیو نے پیر کے روز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی میزائل شکن پروگرام عنقریب اپنا کام شروع کر دے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں پہلی مرتبہ میزائل شکن نظام نصب کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر پانچ روزہ بمباری کے جواب میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں کی رینج میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے تل ابیب میں میزائل شکن سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

