• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شرکائے مارچ برائے آزادی القدس کی این جی اووز اور میڈیا سے ملاقات

ہفتہ 24-03-2012
in فلسطین
0
plf ngos
0
SHARES
0
VIEWS

plf ngos

اسلام ٹائمز: گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی انٹرنیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے سربراہ فیروز مٹھی بور والا کا کہنا تھا کہ اس وقت اس مارچ کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا مہم جاری ہے جسمیں سی این این پیش پیش ہے۔ جسکی بڑی وجہ کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا پر یہودی لابی کی اجارہ داری ہے۔

 

شرکائے مارچ برائے آزادی القدس کی این جی اووز اور میڈیا سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گلشن معمار کراچی میں واقعہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) میں منعقدہ ملاقات میں این اووز، میڈیا اور متعدد مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک مذہب، جماعت یا طبقے کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے بلا تفریق مذہب و ملت تمام افراد کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ این جی اووز کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مارچ ٹو یروشلم کے شرکاء کی عزم و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، فلپائن اور انڈیا سے بلا تفریق مذہب اس مارچ کا چلنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فلسطین خالصتا انسانی مسئلہ ہے اور اب فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کو اب بند ہونا چاہیے۔

غیرسرکاری تنظیموں اور میڈیا سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فیروز مٹھی بور والا کا کہنا تھا کہ گلوبل مارچ برائے آزادی القدس میں تمام مذاہب نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا اس مارچ میں ہندو، سکھ، عیسائی اور مسلمان تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس مارچ کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا مہم جاری ہے جسمیں سی این این پیش پیش ہے۔ جسکی بڑی وجہ کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا پر یہودی لابی کی اجارہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پائے گا اور ہم تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے یروشلم تک پہنچیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.