• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے فلسطینی رکن اسمبلی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

جمعرات 22-03-2012
in فلسطین
0
plf israel_stopped
0
SHARES
3
VIEWS

plf israel_stopped

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر حسن خریشہ کو بیرون ملک سفر سےروک دیا۔ وہ دو ماہ کے عرصے میں فلسطین کے دوسرے رکن اسمبلی ہیں جنہیں بیرون ملک سفر سے روکا گیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رکن اسمبلی بدھ کو الکرامہ گذرگاہ سے اردن جانا چاہتے تھے تاہم بارڈر حکام نے انہیں روک لیا۔ ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں آنے جانے سے روک دیا گیا۔
ڈاکٹر حسن خریشہ نے بیرون ملک سفر پر پابندی کے بارے میں ایک عرب خبررساں ایجنسی "قدس پریس” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بدھ کے روز اردن جانا چاہتے تھے۔ جب اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی گذرگاہ الکرامہ پہنچے تو اسرائیلی فوج نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خریشہ نے کہا کہ انہیں پانچ گھنٹے تک الکرامہ چیک پوسٹ پر حبس بے جا میں رکھا گیا اور بیرون ملک سفر پر پابندی کے باربار کے استفسار کے باوجود انہیں نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ پابندی کیوں کر لگائی گئی ہے۔
حسن خریشہ نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی اتھارٹی کی خاموش تماشائی پر مبنی پالیسی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رام اللہ اتھارٹی اراکین اسمبلی کو تحفظ دلانے اور ان کے حقوق کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.