• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انقرہ:خالد مشعل کی ترک وزیراعظم طیب ایردوآن سے ملاقات

ہفتہ 17-03-2012
in فلسطین
0
plf khalid_meet_turkey
0
SHARES
0
VIEWS

plf khalid_meet_turkey

فلسطین کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت مرکز اطلاعات فلسطین کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی کے دورے کے دوران ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے۔

 

ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت اورغزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب حماس کے وفد نے ترک وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو اور انٹیلی جنس چیف سے بھی ملاقات کی ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کےدوران خالد مشعل نے ترکی کے فلسطینیوں کے بارے میں موقف کو سراہا بالخصوص غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے حوالے سے انقرہ کے موقف کو قابل تحسین اور دیگرممالک کے لیے مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور حماس دونوں ترک حکومت اورعوام کی جانب سے کی جانے والی مساعی کا تہہ دل سےاحترام کرتے ہیں۔ ترکی نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کر کے ان کے جائز حقوق کی ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے۔
عزت رشق کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خالد مشعل نے فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل کے ساتھ ترک وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ بالخصوص فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمت کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت، غزہ کی پٹی پر گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے بلاجواز حملوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی اور اس کے شہریوں پر اس لیے گولہ باری نہیں کر رہا ہے کہ یہاں سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے کیے جاتے رہے ہیں بلکہ اسرائیل اپنے راکٹ شکن نظام اور دیگر اسلحے کے عملی تجربات کرنا چاہتا ہے۔ تازہ بمباری میں اسرائیل نے اینٹی راکٹ سسٹم” آئرن ڈوم” کی آزمائش کرنا تھی کہ آیا یہ سسٹم فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی روک تھام میں کتنا موثر ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کےعلاوہ خالد مشعل نے ترک وزیراعظم کو فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی فوج کی بدسلوکیوں بالخصوص فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتالوں، مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادیوں میں توسیع، مسجد اقصیٰ پر حملے اور مغربی کنارے میں جارحیت کےبارے میں بھی آگاہ کیا۔
ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے حماس کی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ فلسطینیوں کی ہر محاذ پر حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے معاشی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے وفد نے جمعہ کے روز انقرہ پہنچنے پر ترک وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو اور انٹیلی جنس چیف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی مجموعی صورت حال تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.