• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر حملے خود کش بمباروں کے خلاف ہیں، جاری رکھیں گے:نیتن یاھو

پیر 12-03-2012
in غزہ
0
plf nentenyahu
0
SHARES
0
VIEWS

plf nentenyahu

اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے محصور فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر فوجی کارروائی جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کار خود کش بمبار تیار کر رہے ہیں جن کی سرکوبی کے لیے فوج کشی کا تسلسل ضروری ہے۔

 

نیز حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہےاور ان میں مرنے والے تمام افراد اسرائیل کے دشمن تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر فوجی کارروائی مزاحمت کاروں کے فدائی حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے کیونکہ فدائی حملہ آور اسرائیلی فوج اور یہودی آبادیوں پر خود کش حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اپنے دفاع کے لیے لڑ رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے دشمن تیار ہو رہے ہیں۔ ان تخریب کاروں کے خلاف جب اور جتنی ضرورت پڑی طاقت کا استعمال جاری رہے گا۔
نیتن یاھو نے جمعہ کے روز ایک فضائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی مجاہد لیڈر شیخ زھیرالقیسی پر الزام عائد کیا کہ وہ ہماری فوج پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اس لیے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ القیسی مصراور اسرائیل کی سرحد کے ساتھ فدائی حملوں کی اسکیم تیار کر رہے تھے۔ اس لیے ہم نے اپنے دشمن کو کسی تخریبی کارروائی سے قبل اسے ختم کر دیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.