قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں آباد فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں۔ صہیونی فورسز نے آج تاریخی شہرالخلیل کے جنوبی علاقوں جنبا اور بئر العد پر دھاوا بولا اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
ایک ماہ کے دوران دوسرے اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اہل خانہ کو زد و کوب کیا، اس دوران متعدد شہریوں کو تفتیشی مراکز میں حاضری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ طلبی کا نوٹس وصول کرنے والے شہریوں کے نام ربعی، محمد اور العدرہ ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ان علاقوں پر حملوں کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک اسکول اور مسجد کو گرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین