• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے فلسطینی رکن پارلیمان ابو طیر کی انتظامی حراست میں تجدید کر دی

منگل 06-03-2012
in فلسطین
0
plf proof1
0
SHARES
0
VIEWS

plf proof1اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے وال فلسطینی رکن پارلیمان محمد ابو طیر کی مدت حراست میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ القدس سے تعلق رکھنے والے شیخ ابو طیر کو رام اللہ بے دخل کرنے کے بعد گزشتہ سال چھ ستمبر کو کفر عقب کے علاقے میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

صہیونی عدالت نے منگل کے روز چھ ماہ کی حراست پوری کرنے والے محمد ابو طیر کے کیس کی سماعت کی انہیں مزید چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد فلسطین بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے دسمبر 2010ء میں ساٹھ سالہ ابو طیر کو القدس سے تعلق رکھنے والے دیگر تین اراکین پارلیمان کو مقدس شہر چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ صہیونی حکم نامے کے رد کرتے ہوئے چاروں افراد نے القدس میں ہی ریڈکراس کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کر دیا تھا۔ بعد ازاں شیخ ابو طیر کو رام اللہ ہجرت پر مجبور کر دیا گیا جہاں سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد حماس کے چالیس کے لگ بھگ اراکین پارلیمان کو حراست میں لے لیا تھاجن میں شیخ ابو طیر بھی شامل تھے۔ انہیں تین سال قید رکھ کر رہا کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس عرب ممالک کے انقلابات اور فلسطینی تنظیموں میں مفاہمت کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی اراکین پارلیمان اور عام شہریوں کی گرفتاریاں تیز کر دی ہیں اور اس وقت 46 سو سے زائد فلسطینی صہیونی عقوبت خانوں میں مقید ہیں جن میں 27 اراکین پارلیمان بھی شامل ہیں

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.