• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"زیرزمین سرنگوں کے باعث قبلہ اول کا وجود سنگین خطرے سے دو چار”

پیر 05-03-2012
in فلسطین
0
plf earth
0
SHARES
0
VIEWS

plf earth

فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم”الاقصیٰ فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ” نے اطلاع دی ہے کہ یہودی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھودی گئی سرنگوں کے باعث کئی مقامات پر زمین بیٹھ گئی ہے اور بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں، جو مسجد اقصیٰ کے وجود کے لیے سنگین نوعیت کا خطرہ بن چکے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن نے اتوار کے روز میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ صہیونی حکومت کے زیراہتمام محکمہ آثارقدیمہ کے منظم منصوبے کے تحت قبلہ اول کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ سرنگوں کے بچھائے گئے جال سے قبلہ اول کو براہ راست نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ ان سرنگوں کے بیٹھ جانے سے مسجد قصیٰ کے صحن میں بھی گڑھے پڑنا شروع ہو گئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ان سرنگوں کو بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں زیرزمین اور سطح زمین پر بنائے گئے یہودی مذہبی مراکز اور عجائب گھروں کے ساتھ ملانا چاہتا ہے، اس کا لا محالہ اور پہلا نتیجہ مسجد اقصیٰ کی شہادت کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ کیونکہ اسرائیلیوں کا اصل مقصدہی قبلہ اول کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی بنیادیں رکھنا ہے۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حالت اور اس کے آس پاس گڑھنے پڑنےکا سبب نیچے گہری سرنگوں کی موجودگی ہے۔ یہودیوں نےمسجد اقصیٰ کو خاص طور پر نشانہ بنانے کے لیے زیرزمین سرنگوں کا نقشہ اس طرح تیار کیا ہے تاکہ ان کی اوپرکی زمین دھنس جانے سے مسجد اقصی کی بنیادیں بھی کھوکھلی ہو جائیں۔ اس سلسلے میں زیرزمین کھودی گئی ایک سرنگ کو سلوان کے مقام سے لے جا کرعین مسجد اقصیٰ کے نیچے گذار کر ایک یہودی میوزیم کےساتھ جوڑا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تازہ گڑھوں کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا جب حال ہی میں سلوان کالونی میں کئی مقامات پر زمین میں گڑھے پڑنے سے مسجد اقصیٰ کی دیواروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.