فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے میں سلام فیاض کی سربراہی میں قائم فتح کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ہیں۔
مغربی کنارے میں یونیورسٹیوں کے عملے اور معلمین کے ساتھ ظالمانہ رویے اور ان کے حقوق کے بارے میں بے اعتنائی کے خلاف اساتذہ آج ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ ملازمین پر مشتمل یونین کے ترجمان عبدالمحسن القواسمی نے ہفتے کے روز بتایا کہ سلام فیاض کی حکومت کی جانب سے جامعات اور کالجوں کے ملازمین اتوار سے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ احتجاج کا یہ سلسلہ پیر،منگل،بدھ اور جمعرات کو بھی جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سلام فیاض حکومت کی جانبب سے گذشتہ ماہ جامعات کے ملازمین کو مراعات دینے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔
القواسمی کا کہنا تھا کہ فلسطینی جامعات کے ملازمین کو دی گئی مراعات میں امتیازی سلوک برتا گیا ہے۔ بعض یونیورسٹیوں اور کالجوں کے عملے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حالانکہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق بھی نہیں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اس نے تمام یونیورسٹیوں کے ملازمین سے متعلق غیرمنصفانہ اور امتیازی سلوک ختم نہ کیا وہ سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

