• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ھنیہ اور محمود عباس کے درمیان مفاہمت کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

جمعہ 24-02-2012
in فلسطین
0
plf hamas_and_fatah1
0
SHARES
0
VIEWS

plf hamas_and_fatah1

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس نے قومی مفاہمت کے لیے ایک دوسرے کےساتھ تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ میکنزم تشکیل دینے پراتفاق کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے ترجمان طاہر نونو نے قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں فلسطینی لیڈر ملک میں قومی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر متفق ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کے درمیان جمعرات کو قاہرہ میں ہونے والی دوطرفہ بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز تھی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملک میں قومی مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس اور فتح کی قیادت میں قومی مفاہمت کے لیے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ دونوں جماعتوں کی قیادت باہمی اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے تیاری ہے۔ قاہرہ میں اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں صدر محمود عباس سے ملاقات مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایک سوال کےجواب میں طاہر نونو نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ اور محمود عباس کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت جاری رہی جس میں سیاسی مفاہمت، غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی، شہرمیں تونائی کے بحران اور فلسطین کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیالکیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات حماس کے سیاسی شعبے کےنائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابومرزوق، سیاسی شعبے کے اراکین عزت رشق، محمد نصر، ترجمان طاہر نونو، خلیل حیہ، محمد نزار عوض اللہ اور فتح کے صائب عریقات، نبیل ابو ردینہ، عزام احمد اور قاہرہ میں فلسطینی سفیر برکات الفراء شریک تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.