فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ قاہرہ میں صدر محمودعباس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات نہایت خوش گوارماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے اراکین عزت رشق، ڈاکٹر خلیل حیہ اور محمد نصر بھی موجود تھے۔
اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس کو اپنے حالیہ بیرون ملک دورے کے بارے میں بریفنگ دی اور غزہ کی پٹی میں معاشی اورتوانائی کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ دو روز پیشترغزہ سے قاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مصری حکومت سے غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے مذاکرات کیے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

