• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بہت ہو چکا،مسلم دنیا عوامی طاقت کے ذریعے مسجد اقصیٰ آزاد کر الے: شیخ القرضاوی

منگل 21-02-2012
in فلسطین
0
plf sheikh_alqarzoe
0
SHARES
0
VIEWS

plf sheikh_alqarzoe

مصر کے ممتاز عالم دین اور عالمی علماء کونسل کے چیئرمین علامہ یوسف القرضاوی نے عالم اسلام اور تمام عرب اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے اور بیت المقدس کو یہودیوں سے چھڑانے کےلیے عوامی انقلاب کی تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو شدید نوعیت کےخطرات لاحق ہو چکے ہیں اور مسلمانوں کی دانستہ خاموشی قبلہ اول کو شدید نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق علامہ یوسف القرضاوی نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل انتہا پسند یہودیوں کی سرپرستی کر کے مسجد اقصیٰ کی شہادت کی راہ ہموار کر رہا تاکہ اس کی بنیادوں پر مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی جاسکے۔
انہوں نے کہ اکہ قبلہ اول مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے۔یہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں میں بستا ہے اور صہیونیوں کی ناپاک سازشیں ہم سے ہمارے پہلے قبلہ کو چھین نہیں سکتیں، تاہم عالم اسلام اور عرب ممالک کے موجودہ حالات مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے حوالے سےمخدوش ہیں۔
میں اسرائیل کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ قبلہ اول کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کا کوئی حربہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ میں میں مسلم دنیا سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ قبلہ اول کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑدیں،اپنے وسائل اور اقوام کا رخ قبلہ اول کی طرف موڑ دیں تاکہ اسے پنجہ یہود سے آزاد کرایا جا سکے۔
شیخ القرضاوی نے نام لے کہا کہ فلسطینی شہروں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، بیت المقدس، مصر، اردن،شام ، لبنان اور تمام پڑوسی ملکوں کی پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرکے کہا کہ عالم اسلام کی بیداری کا وقت آ چکا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساتھ برتی گئی تمام ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائےگا۔ اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمہ امہ اب سوئی ہوئی نہیں بلکہ بیداراور ظالموں کی گھات میں ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.