• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"23 اور 24 فروری کے قاہرہ مذاکرات میں فلسطینی حکومت کا اعلان متوقع”

منگل 21-02-2012
in فلسطین
0
plf 24_feb
0
SHARES
1
VIEWS

plf 24_feb

فلسطین کی ایک بڑی مذہبی اور سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت کے مرکزی رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مصر کی میزبانی میں 23 اور 24فروری کو ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں فلسطینی قومی حکومت کی تشکیل کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ قومی حکومت کے سربراہ کے لیے صدر محمود عباس کےنام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نئی قومی عبوری کابینہ میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان قاہرہ مذاکرات میں کیا جائے گا۔
حماس کے مرکزی رہ نما اور تنظیم خارجہ تعلقات کے امور کے نگراں اسامہ حمدان نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے عربی اخبار "الشرق” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح دونوں چوبیس فروری کے مذاکرات میں قومی حکومت کی تشکیل کا معاملہ حل کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے نہ ماضی میں قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کیا جائے گا۔ جلد ہی سب کو معلوم ہو جائے گا کہ حماس نے مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لیے کس حد تک لچک اور نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قومی حکومت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کے اہداف نہایت محدود ہوں گے، جس کی تمام تر توجہ غزہ کی تعمیر نو اور صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تیاری ہو گی۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ قاہرہ میں ہونے والے کل جماعتی مذاکرات میں قومی حکومت کی تشکیل کے بعد تنظیم آزادی فلسطین کے ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل بھی شامل ہے۔ پی ایل او کی نئی باڈی کی میں حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت کو بھی شامل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فلسطین میں دو بڑی سیاسی جماعتیں حماس اور الفتح گذشتہ سال سے مفاہمت کے ایک سمجھوتے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔
مفاہمت کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے مابین بہت سے امور طے پا گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جلد ہی دونوں جماعتوں کے اشتراک سے ایک عبوری حکومت کی تشکیل کی کوششیں جاری ہیں۔ عبوری وزیراعظم کے لیے صدر محمود عباس کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ کابینہ کی تشکیل کے لیے بات چیت پرسوں شروع ہو گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.