قابض اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر ایک تازہ فضائی حملے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کے وسط میں الزیتون کالونی میں لوہے اور دھات سازی کے ایک کارخانے پر بمباری کی، جس کے نتیجےمیں کارخانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور گولوں کے شیل لگنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں الزیتون کالونی کے عاشورنامی خاندان کے چار افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک شخص دھات فیکٹری میں ملازم تھا جسے بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
ادھر مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق شہر میں مسلسل دن رات جنگی طیاروں اور بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں میں خوف ہرس کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کی پٹی میں کئی سو میٹر اندر گھس پر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین