• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دشمن کی حراست میں بھوک ہڑتالی شیخ عدنان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ھنیہ

ہفتہ 18-02-2012
in فلسطین
0
plf sheikh
0
SHARES
2
VIEWS

plf sheikh

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل شہری پوری قوم کے ہیروز ہیں۔ غزہ کی حکومت ، حماس اور پوری قوم اس کے تمام طبقات دشمن کی حراست میں موجود اپنے شہریوں کی پشتیبانی کرتے رہیں گے۔

 

انہوں نے اسلامی جہاد کے بھوک ہڑتالی کمانڈر شیخ خضرعدنان کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ "شیخ عدنان یہ یقین رکھیں کہ فلسطینی قوم تمام اسیران کی پشت پر کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی”۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں جامع مسجد العمری الکبیر میں نماز جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں شیخ عدنان کےساتھ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب میں کیا۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں محروس تمام فلسطینی نوجوان، بزرگ، بوڑھے اورخواتین اور بچے سب قوم کے ہیرو ہیں۔ خاص طور پر اس مشکل وقت میں ان تمام اسیران کو جو دشمن کی تحویل میں اپنے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے بھوک ہڑتال پر ہیں ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ان میں شیخ خضرعدنان کا نام خاص طورپر قابل ذکر ہے کیونک ہوہ گذشتہ باسٹھ دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھ کردنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ فلسطینی ہرمشکل برداشت کر سکتے ہیں لیکن دُشمن کے سامنے جھکنے والے نہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم شیخ عدنان جیسے عظیم مجاہدوں اور قوم کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پوری دنیا کواپنی جرات اور بہادری اوردشمن کی بزدلی کا ثبوت پیش کیا ہے۔قابض صہیونی فوج اور صہیونی ریاست نے فلسطینی محروسین کے ساتھ مظالم کی بدترین پالیسی اختیار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی قانون اور عالمی اصول اور معاہدے کا پابند نہیں۔ اسرائیل کے نزدیک فلسطینی انسانوں میں شمار ہونے والی مخلوق ہے ہی نہیں۔
وزیر اعظم نےکہا کہ فلسطینی اسیران کی پشتبیانی فلسطینی قوم، عرب ممالک اور پوری مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیخ عدنان کی رہائی کے حوالےسے مصری حکومت سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ جلد قاہرہ حکام سے اسرائیل پر شیخ عدنان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈلوانے کا مطالبہ کریں گے۔
ادھرفلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے ترجمان طاہرنونو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے قاہرہ حکومت سے رابطہ کر کے شیخ عدنان کی رہائی کے سلسلے میں ان سے بات کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ عرب لیگ کے سربراہ ڈاکٹر نبیل العربی اور اسلامی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ دو ماہ سے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر رہ نما کی رہائی کی کوئی سبیل نکالی جا سکے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.