• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل۔ ترکی دفاعی معاہدے کی منسوخی، صہیونی فرم کو 65 ملین ڈالر کا نقصان

منگل 14-02-2012
in فلسطین
0
plf 65_dollars
0
SHARES
0
VIEWS

plf 65_dollars

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ترکی کے ساتھ دفاعی معاہدے کی منسوخی کے باعث ایک صہیونی تجارتی کمپنی کو 65ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔

 

اسرائیل کےانگریزی روزنامہ "یروشلیم پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی”البیٹ سسٹمز” نامی ایک کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر صہیونی وزارت دفاع کے کہنے پر ترکی سے اسلحہ اور جنگی سازو سامان خریدنے کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے ترکی سے میزائل اور دیگر دفاعی سازوسامان خریدنا تھا، جس کا گذشتہ برس 2011ء کا منافع پینسٹھ ملین ڈالرمذکورہ کمپنی کو ملنا تھا تاہم صہیونی حکومت نے ترکی کے ساتھ کشیدگی کے باعث انقرہ سے جنگی سازو سامان خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا جس کے نتیجے میں صہیونی کمپنی کو اپنی تاریخ کا سب سےبڑا خسارہ اٹھانا پڑا ہے۔
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ کمپنی نے صہیونی وزارت دفاع سے مذاکرات شروع کیے ہیں جن میں فوج اور محکمہ دفاع سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ معاہدے کی منسوخی کے باعث پہنچنے والے خسارے کا ہرجانہ ادا کرے، لیکن فوج اور محکمہ دفاع نےکمپنی کو کسی قسم کا ہرجانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فرم "البیٹ سسٹمز” نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی”ارسیلان” نامی دفاعی فرم پر اسرائیلی فوج کی ہدایت پراسلحہ اور جنگی سازوسامان کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت صہیونی کمپنی نے ترک کمپنی کو اسلحہ کا آرڈر دے کر بھاری رقوم بھی دے دی تھیں جس کے بعد صہیونی فوج نےمعاہدہ منسوخ کر دیا۔ معاہدے کی منسوخی کے بعد ترک کمپنی نے صہیونی حکومت اور کمپنی کو رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جبکہ فوج نے بھی اسرائیلی کمپنی کو رقم دینے سےانکار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں البیٹ سسٹمز کا سسٹم بیٹھ گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.