اسرائیل میں عبرانی زبان کے مؤقر اخبار”یدیعوت احرونوت” نے بتایا ہےکہ مبینہ سعودی ہیکرز نے اخبار کی ویب سائیٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ اخبار کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے
کہ سعودی ہیکرز کی جانب سے اخبارکی ویب سائیٹ”وائی نیٹ” کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ ہیک کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز اخبار کی ویب سائیٹ بند رہی تھی، جس اخبار کی انتظامیہ کو یہ وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ”اوا یکس عمر” نامی سعودی ہیکر نے گذشتہ ماہ اسرائیل کی کئی بڑے مالیاتی اداروں کی ویب سائیٹس کو ہیک کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ سعودی ہیکر نے اسرائیلی بنکوں،انشورینس کمپنیوں اور کئی سیکیورٹی اداروں کی ویب سائیٹ کو ہیک کرکے ہزاروں کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی چوری کر لی تھیں۔
سعودی ہیکرکی کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ شوروغوغا اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی جانب سے کیا گیا تھا، جس نےملک میں سخت خوف وہراس کی فضاء پیدا کر دی تھی۔

