• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عرب لیگ کا ویٹی کن سے اسرائیل کے ساتھ کسی ’فلسطین مخالف معاہدے‘ سے باز رہنے کی مطالبہ

بدھ 08-02-2012
in فلسطین
0
plf vity
0
SHARES
0
VIEWS

plf vity

عرب لیگ نے ویٹی کن کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ایسے معاہدے سے باز رہنے کا کہا ہے جس میں فلسطینیوں کی حق تلفی ہوتی ہو۔ عرب لیگ نےاسرائیل کے ساتھ کسی معاہدے کے وقت تمام عالمی اور بین الاقوامی قوانین کا دھیان رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

عرب لیگ میں شعبہ فلسطینی امور کے سیکرٹری جنرل محمد صبیح نے ویٹی کن اور اسرائیل کے مابین جلد سنہ 1967ء سے اسرائیلی زیر تسلط مغربی کنارے میں موجود چرچ اور کیتھولک املاک کی قانونی حیثیت کے حوالے سے معاہدے طے پانے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویٹی کن کو خبردار کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ تسلیم کرے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس خطے میں موجود کیتھولک چرچوں کی املاک کے متعلق کوئی معاہدہ اسرائیل کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کی مسیحی املاک کے متعلق کوئی بھی معاہدہ اسرائیل کے ساتھ کیا جانا اقوام متحدہ اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہو گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 1948ء میں فلسطین کے اٹہتر فیصد حصے پر قبضہ کے بعد پانچ جون 1967ء کو مغربی کنارے اور غزہ اور مشرقی القدس پر بھی حملہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں 1980ء میں اسرائیل نے ایک قانون کے تحت مشرقی اور مغربی متحدہ القدس کو صہیونی ریاست کا دارالخلافہ قرار دے دیا تھا، تاہم اقوام متحدہ نے مشرقی القدس اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.