قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کی طرح منگل کے روز علی الصبح بھی مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں آپریشن کر کے کم از کم نو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے تفتیشی مراکز منتقل کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں طوباس کا ایک انیس سالہ عربی موفق عربی ابو دواس نامی نوجوان بھی شامل ہے۔ ادھر جنین میں’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ یہاں یعبد ۔ عرابہ کی مرکزی شاہراہ پر اسرائیلی فوج نے ایک گشتی چیک پوسٹ پر متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی فوجی چیک پوسٹ پر سیکڑوں فلسطینی شہریوں کو روکا گیا، ان کی گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی رہی، گھنٹوں تک شہریوں سے پوچھ گچھ جاری رہی اور متعدد کر حراست میں لے لیا گیا۔

