اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کا ناپاک صہیونی منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے۔ پیر کی صبح اسرائیلی فوج کےٹینکوں کی بڑی تعداد نے القدس کی معروف عیسویہ کالونی پر دھاوا بول دیا،
علاقے میں ٹینکوں کی موجودگی سے اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عیسویہ کی فالو اپ کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں کی تعداد علاقے میں جمع ہو گئی ہےجس کے بعد علاقے انہدامی کارروائیوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
کمیٹی کے مطابق اسرائیلی بلڈوزر عیسویہ ٹاؤن اور الطور کالونی میں اراضی اور مکانات کو بلڈوز کرنا چاہیتے ہیں۔ صہیونی حکومت کا مقصدعلاقے سے فلسطینی گھروں کو منہدم کر کے اس کی جگہ تلمودی باغات تعمیر کرنا ہے۔
عیسویہ کے دفاع کے لیے قائم فلسطینیوں کی کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد صہیونی سول انتظامیہ کی حفاظت کے لیےہمراہ ہے۔ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور کسی بھی وقت فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

