فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ ہفتے کے روز بحرین کےفرماں رواں حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقات کے لیے قطر سے بحرین کے شہر مناما پہنچ گئے۔ وہ اس ہفتے کے آغاز سے اپنے بیرون ممالک کے دوسرے دورے پر روانہ ہیں۔
قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ ان کا دورہ قطر کامیاب رہا ہے اور امیر قطر نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی ساحلی پٹی کے محاصرے کے خاتمے اور اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی جلد از جلد تعمیر پر بھی زور دیا۔
دورہ قطر کے دوران وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے مسجد محمدبن عبد الوھاب میں نماز جمعہ پڑھائی، دوران خطبہ ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ ثانی عنقریب غزہ میں تباہ حال مکانات کی تعمیر کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کریںگے۔

