• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسماعیل ھنیئہ کی دوحہ میں امیرقطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 01-02-2012
in فلسطین
0
plf conversation
0
SHARES
0
VIEWS

plf conversation

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے دوسرے بیرون ملک دورے کے دوران امیرقطر الشیخ حمدبن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کےدوران فلسطین کی موجودہ صورتحال،

 

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور عرب ممالک میں جاری انقلابی تحریکوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے امیرقطر کوغزہ کی تازہ صورت حال بالخصوص معاشی پابندیوں کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات سےتفصیل سے آگاہ کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے سنہ 2008ء کے آخر میں غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ کے باعث شہر کا انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہو گیا تھا۔
وزیراعظم نے امیرقطرکو فلسطینیوں کے مابین مفاہمت کے سلسلے میں کی جانے والی مساعی سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے کے منظم منصوبے پر کام جاری ہے جس سے شہر کی اسلامی شناخت اور تاریخی تشخص بری طرح مجروح ہو رہا ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے مابین عرب ممالک میں جاری انقلابی تحریک اور اس کے مسئلہ فلسطین پراثرات پربھی بات چیت کی گئی۔
امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت فلسطینیوں کی مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی بے دخلی پر اسرائیل کی شدید مذمت کی۔
الجزیرہ ٹی وی کے دفتر کا دورہ
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے دورہ قطر کے دوران عرب ممالک کے معروف نشریاتی ادارے "الجزیرہ ٹی وی” کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نےعرب ممالک بالخصوص فلسطین کے ایشو کو بھرپورکوریج دینے پر الجزیرہ کی انتظامیہ کے کردار کوخراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الجزیرہ نیٹ ورک نے فلسطینیوں کےدل موہ لیے ہیں۔ اس کی ٹیم کی پیشہ ورانہ اور فلسطین حامی پالیسی سے دشمنوں کومیڈیا کے محاذوں پر سخت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.