اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے لبنان میں قومی حکومت کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی قومی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔ غزہ میں حماس کی جانب سے لبنانی صدر عماد میچل سلیمان، وزیراعظم سعد حریری ، اسپیکر نبیہ بری سمیت تمام قومی راہنماؤں کے نام جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ملک میں ایک کامیاب قومی حکومت کی تشکیل لبنانی سیاسی قیادت اور عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ اس قومی حکومت کی تشکیل کی اس کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ قومی یکجہتی آزادی کے حق کے تحفظ، قومی یکجہتی اور عزت و وقار کے بنیادی اصولوں کے تحت کی کامیاب ہو سکتی ہے۔ لبنانی سیاسی جماعتوں کا اس سے بہتر اور کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ قومی حکومت کی تشکیل میں ایک جانب اسرائیلی مزاحمت کو تقویت ملے گی اور دوسری جانب داخلی بحرانوں سے نکلنے کے راہ بھی ہموار ہوگی، اس کے علاوہ ملک میں شورش پسند قوتوں اور تخریب کاروں کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا جو بیرونی اشاروں پر اپنی قوم دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس لبنان میں نئی قومی حکومت سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ ملک میں مقیم ہزاروں پناہ گزینوں کے مسائل کو سجھنے کی کوشش کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ حماس لبنان کی داخلی سلامتی کی خواہاں ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے دوسرے علاقوں میں آباد کرنے کی سازشوں کے باوجود وہ اس حق میں نہیں کہ فلسطینی پناہ گزین لبنانی حکومت کے خلاف کوئی خطرہ ثابت ہوں۔ حماس فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور فلسطین میں ان کی آباد کاری پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس سلسلے میں لبنانی حکومت کے بھرپور تعاون کے لیے بھی پرامید ہے۔