اسرائیلی ذرائع کے مطابق ہیکرز کمپوٹر آپریٹرز کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سائبر جنگ کا سلسلہ جاری ہے، تل ابیب اسٹاک ایکسچینج، ائیرلائن، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کی ویب سائٹس کے بعد اب ہیکرز نے اسرائیل کے دو ہسپتالوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق تل ابیب میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال ’’اسوتا‘‘ کی ویب سائٹ پر حملہ کیا اور اسی کئے گھنٹوں تک بند کیے رکھا۔
اسی طرح ہیکرز نے ایک اور صہیونی ہسپتال ’’تل ھشومیر‘‘ کی ویب سائٹ پر بھی کاری ضرب لگائی جس کے بعد ویب سائٹ کئی گھنٹوں تک بند رہی۔
خیال رہے کہ عرب ہیکرز گروپ x-omer کی جانب سے اس سال کے آغازسے ہی اسرائیلی اداروں کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سےاب تک اسرائیلی ائیر لائن، فائر بریگیڈ، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر کئی بنکوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس گروپ کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ یہ گروپ اب تک سیکڑوں اسرائیلیوں کے کریڈٹ کارڈ کے کوڈ چرا چکا ہے۔ اس گروپ نے نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایالون کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی تھی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر یہ عبارت لکھ ڈالی تھی ’’ڈینی ایالون معذرت، آپ مرد نہیں‘‘

