• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"اوآئی سی” اور ترکی کی فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی گرفتاریوں کی مذمت

بدھ 25-01-2012
in فلسطین
0
plf oic2
0
SHARES
0
VIEWS

plf oic2

اسرائیلی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے پیر کے روز سے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کالونی سے گرفتار کیے گئے دو فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کی مدت حراست میں مزید توسیع کا مطالبہ کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔

 

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اٹارنی جنرل نے ایک خفیہ اسکیم تیار کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت دونوں اسیر اراکین قانون ساز کونسل کی بیت المقدس میں رہائش کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
صہیونی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے یہ اسکیم جلد ہی مقبوضہ بیت المقدس کی ایک اپیل کورٹ میں پیش کی جائے گی اور عدالت سے سفارش کی جائے گی کہ وہ محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کے بیت المقدس میں رہائش رکھنے کوغیرآئینی قرار دیں۔
ادھر دوسری جانب فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل اور اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کی گرفتاری پر ترکی اور اسلامی تعاون تنظیم” او آئی سی” کی جانب سے شدید مذمت کی گئ یہے۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعزیزدویک اور دیگراراکین قانون سازکونسل کی گرفتاریاں جمہوریت اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ترک حکومت نے تل ابیب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام اسیر اراکین قانون سازکونسل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ادھر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے بھی ڈاکٹرعزیز دویک اوردیگر اراکین کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔
او آئی سیک ے سربراہ پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل منتخب اراکین قانون ساز کونسل کو حراست میں رکھ کر فلسطینی پارلیمان کاعمل سبوتاژ کرنا چاہتا ہے جو صہیونی حکومت کی کھلی جارحیت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.