• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر نے جہاد اسلامی کے راہنما کو حج پر جانے سے روک دیا

بدھ 11-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

mohammed-al-hindi مصری حکام نے فلسطینی مزاحمت جماعت”جہاد اسلامی” کے سیاسی شعبے کے سربراہ محمد الھندی کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جانے سے روک دیا۔ عالمی خبررساں ادارے یونائٹیڈ پریس انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق محمد الھندی نے منگل کے روز غزہ کی پٹی سے رفح راہداری کے راستے مصر میں جانے کی کوشش کی، سفری دستاویزات مکمل ہونے اور فلسطینی حکومت کی جانب سے اسکی تصدیق کے باوجود مصری حکام نے انہیں حج پر جانے سے روک دیا۔ دوسری جانب جہاد اسلامی اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی جانب سے مصری اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حجاج کرام کو اپنی سرزمین سے حجاز مقدس کے لیے سفری سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الہندی کو رفح راہداری پر روکے جانے کے بعد جہاد اسلامی کے ترجمان شیخ خالد البطش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مصر اور فلسطینی عوام میں تاریخی، دیرینہ اور دوستانہ و برادرانہ تعلقات قآئم رہے ہیں،قاہرہ سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ فلسطینی عازمین حج کے سفرحج میں رکاوٹیں پیدا کرے گا۔ انہوں نے مصری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد الھندی سمیت روکے گئے تمام عازمین حج کی رکاوٹوں کو دور کرے اور انہیں حجاز مقدس سفر کی ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.