اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے حالیہ تنظیمی اجلاس کے دوران تحریک کی صدارات کا امیدوار نہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،
تاہم انہوں نے قومی خدمت اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
حماس کی جانب سے ہفتے کے روز ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک کی اعلی عہدیدار قومی ہیرو اور رہنما خالد مشعل سے اس عہدے سے دستبردار ہو کر بڑی مصلحت کی خاطر معاملہ مجلس شوری کے سپرد کر دینے کے خواہش مند تھے، ان کا خیال تھا کہ اس قسم کے فیصلے شخصی کے بجائے جماعتی سطح پر کیے جانے چاہیں۔
واضح رہے کہ خالد مشعل حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ہیں،تحریک کے حالیہ انتخابات میں حماس کے ذرائع چاہتے ہیں کہ پارٹی ضوابط کے مطابق اسعہدے کے لیے نئے فرد کا چناؤ کیا جائے۔