قابض صہیونی فوج نے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی گرفتاریوں کی نئی مہم شروع کی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر عزیزدویک کے بعد ایک دوسرے رکن خالدطفش کو بھی حراست میں لے کر”عوفر” جیل منتقل کر دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد طفش کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصباح مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کےمشرق میں زعترہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے گھر کی جامہ تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران خالد طفش کا لیپ ٹاپ کمپیوٹر اوران کا ذاتی موبائل بھی قبضے میں لے لیا۔
خیال رہے کہ خالد طفش نےسنہ 2006ء میں فلسطینی مجلس قانون ساز کا رکن منتخب ہونے کے بعد تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو صہیونی فوج نے رام اللہ سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیزدویک کو حراست میں لے لیا تھا۔

