• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 27 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"پی ایل او” کی تنظیم سازی کے لیے”فالواپ کمیٹی” کا اجلاس اتوار کو عمان میں طلب

جمعہ 13-01-2012
in فلسطین
0
plf plo1
0
SHARES
0
VIEWS

plf plo1

فلسطین نیشنل کونسل کے چیئرمین سلیم الزعنو نے بتایا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین”پی ایل او” کی دوبارہ تنظیم سازی کے لیے اس کی فالو اپ کمیٹی کا پہلا اجلاس پرسوں اتوار کو اردن کی میزبانی میں عمان میں طلب کیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اردنی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی قیادت کی عمان آنے کی درخواست قبول کر لی ہے،جس کے بعد ہفتے کے روز اسلامی جہاد کا وفد عمان جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی رہ نما الزعنون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں منعقدہ اجلاس میں فلسطین کی ان تمام تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے جنہوں نے قاہرہ میں مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ یہ اجلاس فلسطینیوں کے مابین طے پائے مفاہمتی معاہدے ہی کی ایک کڑی ہے۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں 22 دسمبر2011ء کو ہونے والے فلسطینیوں کے مفاہمتی اجلاس میں تنظیم آزادی فلسطین کی از سرنو تشکیل کے لیے ایک فالواپ کمیٹی کی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کا اجلاس اردن کی میزبانی میں ہو گا جس میں پی ایل او کی نئی قیادت کے چناؤ اور اس کے طریقہ بارغور کیا جائے گا۔
فلسطین نیشنل کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز اردن میں ہونے والے نمائندہ اجلاس میں تنظیم آزادی کو فعال کرنے،نیشنل کونسل کی قیادت کے ازسر نو چناؤ، پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اردن نے اس کے وفد کو دورہ عمان کی اجازت دے دی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وفد ہفتے کو اردن روانہ کرے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.