عالم اسلام کے تنظیم برائے سائنس وثقافت”آئسیسکو” نے اسرائیلی فوج کے ایک لیٹرپیڈ پر مسجد اقصیٰ کی قبۃ الصخرۃ” سے خالی تصویرکی اشاعت پر سخت غم وغصے کا اظہارکیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ قبۃ الصخرۃ قبلہ اول کا اہم ترین جزو ہے۔ یہودی فوج کے سرکلر پر اس کے بغیر مسجد اقصیٰ کی اشاعت قبلہ اول کی جگہ یہودیوں کے مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش کوعملی شکل دینے کی کوشش کرنا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط میں قائم تنظیم”آئسیسکو” کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے سرکلر پر مسجد اقصیٰ کی قبۃ الصخرہ کی تصویر کے بغیر تصویر کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس طرح کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ صہیونی فوج نے انتہا پسند یہودی عناصر کا گہرا اثر و رسوخ ہے جو مسلمانوں کے قبلہ اول کی تاریخی حیثیت کو مسخ کر کے پیش کر رہے ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج انتہا پسند یہودی مذہبی ملاؤں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی ہے اور وہ سب مل کر قبلہ اول کی جگہ”جبل معبد” یعنی ہیکل سلیمانی کی بنیادیں ثابت کرنا چاہتے ہیں،جو کہ ایک سفید جھوٹ ہے۔
آئسیسکو”نےعالم اسلام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تضحیک آمیز اور توہین آمیز انداز میں تصاویر کی اشاعت پر برتی جانے والی خاموشی پر بھی سخت تنقید کی۔ تنظیم کا کہنا تھاکہ عالم اسلام بیت المقدس اور مسجد اۡقصیٰ کے حوالے سے اپنی اخلاقی، سفارتی، مذہبی اور سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوشی میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ تنظیم نے تمام موثرعالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ یہودیوں کے ہاتھوں قبلہ اول کے حوالے سے ہونے والے توہین آمیز اقدامات کی روک تھام اور بیت المقدس کے تاریخی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

